• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سمیت صوبے کےدیگر علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں

پشاور ( نیوزڈیسک)چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکو سرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ایڈیشنل چیف انجینئر شیردادخان کی زیرنگرانی پشاورسرکل ،خیبرسرکل ،مردان سرکل،بنوں سرکل اورہزارہ 1، ہزارہ 2 سرکلز کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کیپسکو سرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاورسرکل کے سیٹھی ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقوں میں 4 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے،شاہی باغ سب ڈویژن میں 12، گھریلو اورکمرشل کنکنشوں سے بجلی چوری پکڑی ہے،خیبرسرکل کے پبی 3 سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 12،رسالپور سب ڈویژن کے علاقوں میں ایک انڈسٹریل کنکشن سمیت 94 گھریلواورکمرشل کنکشنوں سے،مردان سرکل کے یارحسین سب ڈویژن کے علاقوں میں 24 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی،بنوں سرکل کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 74،سوات سرکل میں 43،ہزارہ 1 اورہزارہ 2 سرکلزمیں 53 گھریلو اورکمرشل صارفین سے بجلی چوری پکڑی گئی،بجلی چوری میں پکڑے جانے والے صارفین کو بھاری جرمانہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈائریکٹ کنڈوں میں پکڑے جانے والوں کے خلاف نہ صرف بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین