• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف اغواء کامقدمہ منسوخ

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس احمدعلی پرمشتمل دورکنی بنچ نے پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف اغواء کامقدمہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرکواشمنٹ پٹیشن منظورکرتے ہوئے جاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ پارہوتی مردان کی رہائشی ایمن طارق اورپالس کوہستان کے رہائشی سجادالرحمان نے3اگست2019ء کو کورٹ میرج کی تھیدونوں عاقل بالغ ہیں جنہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی تاہم 5اگست کو ان کے خلاف اغواء کامقدمہ درج کیا گیا جس میں تین دیگرملزموں کوبھی نامزد کیاگیاجبکہ یہ اغواء کی واردات نہیں کیونکہ دونوں نے اپنی مرضی سے پسندکی شادی کی ہے لہذامقدمہ منسوخ کیاجائے عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرکواشمنٹ پٹیشن منظورکرلی۔
تازہ ترین