• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس باجی اگلی نوکری کیلئے سی وی تیار کرلیں ، طلال چوہدری

طلال چوہدری  کا فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل


مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی گھبرائیں نہیں، اگلی نوکری کے لیے سی وی تیار کرنا شروع کر دیں۔

فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ نون نے کہا ہے کہ فردوس باجی آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ، بلا تفریق احتساب ، یہ کس ملک کے وزیراعظم کی آپ بات کر رہی ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فردوس باجی جو ایک پارٹی میں کھڑے نہیں ہو سکتے وہ اپنے نظریے اور موقف پر کیسے کھڑے ہوسکتے ہیں۔

رہنما نون لیگ نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ، منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش، سرکاری املاک پہ حملہ، پارلیمان پرلعنت کون سا جمہوری عمل ہے۔

فردوس باجی اگر بلا تفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کے سارے بچوں، ساری بیویوں اور سارے فارن اکاؤنٹس کو ڈکلیر کروائیں ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اصل چور اب پکڑا گیا جو 20 سال سے شور مچا رہا ہے اور دوسروں کو چور کہہ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلا تفریق احتساب کی اصلیت علیمہ باجی کی جادو کی سلائی مشینیں ، جہانگیر ترین کی اربوں کی منی لانڈرنگ ، 33 جعلی اکاؤنٹس ہیں۔

تازہ ترین