آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کمائی حلال کی ہو تو رسیدیں برسوں بعد بھی مل جاتی ہیں ، مراد سعید

کمائی حلال کی ہو تو رسیدیں برسوں بعد بھی مل جاتی ہیں ، مراد سعید


وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جس عدلیہ نے احسن اقبال کے لیڈر کو بد دیانت قرار دیا، اسی نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا ہے۔

مراد سعید نے احسن قبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے دکھا دیا کہ کمائی حلال کی ہو تو برسوں بعد بھی رسیدیں مل جایا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے لیڈر کو نہ رسیدیں ملیں اور نہ قطری خط کا کیلبری فونٹ کام آیا۔

مراد سعید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ن لیگ کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگیں صاف کرکے معاشی ترقی کی شاہراہ ہموار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں سے چوری کا مال بھی نکلوائیں گے اور معیشت کو بھی ترقی دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید