• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی: تھرمل پاور پلانٹ اور برقی بائیک کی نمائش

داؤد یونیورسٹی: تھرمل پاور پلانٹ اور برقی بائیک کی نمائش


داؤد یونیورسٹی آف انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں طلباء نے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھرمل پاور پلانٹ اور الیکٹرک بائیک نمائش کے لیے پیش کردی۔

نمائش کے دوران یونیورسٹی طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ جبکہ سولر سے چلنے والا تھرمل پاور پلانٹ بنانے کے ساتھ ایسی موٹر سائیکل بھی تیار کی گئی جو بجلی سے چلے گی اور اس میں سو روپے کے پیٹرول کی جگہ صرف پانچ روپے خرچ ہوں گے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللّٰہ عباسی نے طلبا کی کاوشو کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بہترین کارکردگی کو دیکھ کر لگتا ہے یہ مستقبل میں مزید بہتر پروجیکٹس بنائیں گے۔

ڈائس کے تعاون سے طلباء نے اپنے پروجیکٹس کے ذریعے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ ان منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

تازہ ترین