• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم اور ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم اور ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ


وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم  آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور امریکی صدر نےدوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو خوشی ہے کہ رہا ہونے والے مغربی یرغمالی محفوظ اور آزاد ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مثبت نتیجے میں سہولت دینے پر پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے افغان امن ومفاہمتی عمل میں آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

تازہ ترین