• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے،مولانا عون نقوی

کراچی(پ ر)جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولان عون نقوی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے ،قرآن مجید میں ختم نبوت سے متعلق بطور دلیل موجود ہیں لہٰذا عقیدہ ختم نبوت کی تاویل قرآن سے ہٹ کر نہیں کی جاسکتی اور جو ایسا کریگا وہ دائر اسلام سے خارج ہوگا،انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ سے محبت ان کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں اور طرز زندگی کی پیروی میں کامیابی وکامرانی ہے،آج جبکہ دنیا پر آشوب دور سے گزر رہی ہے اور ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم ہے اس کے خاتمے کے لئے ہمیں بیدار اور آل محمد کے در سے وابستگی اختیا کرنا ہوگی۔
تازہ ترین