• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر رپورٹ پولیو کے80 فیصد کیسز کا تعلق پاکستان سے ہے،پی ایم اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے ۔ پی ایم اے کےجاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس سال عالمی سطح پر رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کے 80فیصد پاکستان سے رپورٹ ہوئےاور اب تک پولیو کے 88کیسز سامنے آچکے ہیں جو بہت پریشانی کی بات ہے۔پہلی دفعہ کسی گلوبل ہیلتھ فورم پر پاکستان کے سیاسی مسائل پر بحث کی گئی یہ بڑی بد قسمتی کی بات ہے کہ انٹرنیشنل ماینٹرنگ بورڈ نے ہمارے پولیو پروگرام اور پولیو ویکسین کی ترسیل کے عمل کو سیاسی فٹ بال قرار دیا ہے۔ پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کے واقعات بہت پریشان کن اور خوفناک ہیں اس سے پتہ چلتا ہے ہمارا پولیو پروگرام تنزلی کا شکار ہوا ہے ۔ گزشتہ سال کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے کنارے پر پہنچ چکے تھے لیکن اب صورتحال یکسر بدل گئی ہے ۔ پاکستان میں اس سال 29 اکتوبر تک وائلڈ پولیو کے 77کیسز سامنے آئے جبکہ افغانستان میں صرف 19تھے جبکہ 2018میں اس عرصے کے دوران پاکستان میں 6 کیسز تھے اور افغانستان میں 19تھے۔

تازہ ترین