• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت باغ سگنل فری ، ٹریفک روانی بہتر کی جائے، چیئرمین آرڈی اے

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضیٰ سے ٹریفک پولیس آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف اور چیف آفیسر میونسیپل کارپوریشن خواجہ عمران نے ٹریفک بہتری کے حوالے سے ملاقات کی ۔چیئرمین آرڈی اے نے ہدایت کی شہر کی ٹریفک کو بہتر بنایا جائے، لیاقت باغ سگنل فری بنایا جائے، سیدپور روڈ راولپنڈی پر ٹریفک کو بہتر بنایا جائے، ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جائے۔انہوں نے کہا پارکنگ کے لئے سٹاپس بنائے جائیں، ٹریفک آگاہی مہم سکولوں اور کالجز میں شروع کی جائے۔
تازہ ترین