• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائل کی زمینوں پر قبضہ برداشت نہیں کرینگے، بی این پی

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری سے گذشتہ روز نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی کے قبائلی عمائدین نے میر بختیار خان سمالانی کی قیادت میں ملاقات کی جن میں حاجی محمد رفیق مینگل شاہ کرم سمالانی ، حاجی نظر محمد پرکانی ، رب نواب بلوچ، ملک محمدعثمان سمالانی نور حسن پرکانی عبدالخالق مینگل حاجی عبدالحکیم سمالانی ، ماما بلال جتوئی دوست محمد سمالانی ، محمد انور محمد شہی ، خدابخش محمد شہی ، شاہ نواز محمد شہی ، خان جان سیاپاد غلام ربانی سمالانی شامل تھے۔اس موقع پر بی این پی کوئٹہ کے ضلعی کونسلران ظفر نیچاری اور ملک محمد حسن مینگل موجود تھے ۔ قبائلی عمائدین نے اپنی زمینوں پر قبضہ سے متعلق آگاہ کیا اور سرکاری دستاویزات اور دیگر ثبوت بھی فراہم کئے ۔ قبائلی وفد سے گفتگو میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی یہاں کے قبائل کی زمینوں پر کسی قسم کا قبضہ برداشت نہیں کریگی، بلوچستان کی سرزمین کسی نے ہمیں تحفے پر نہیں دی ۔ ہمارے اکابرین نے انگریز کے دور سے پہلے یلغار اور حملہ آوروں سے دھرتی کے ایک ایک انچ کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کیا، حکمرانوں کے منصوبے نیک شگون نہیں، وہ بلوچستان کی زمینوں پر قبضہکرنا چاہتے ہیں جس کا واضح ثبوت بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ختم کرنا ہے، بی این پی اس ناروا فیصلے پر کسی صورت خاموش نہیں رہے گی۔
تازہ ترین