• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سیکرٹریٹ اے پی ایس،پی ایس اورپی اے کے انتخابات

پشاور(نیوزڈیسک) سول سیکرٹریٹ پشاورکی ایسوسی ایشن برائے اے پی ایس ، پی ایس ، پی اے اور اسٹینو گرافرز کے انتخابات 2019ء کے سلسلے میں پروگریسیوگروپ کے پینل کے ناموںکی نامزدگی کااعلان کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق صدارت کے عہدہ کے لئے عامر منصف، سینئر نائب صدارت کے لئے تصور اقبال ، نائب صدارت کے لئے مشرف خان ، جنرل سیکرٹری کے لئے محمد بلال قریشی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لئے اسداللہ ، جائنٹ سیکرٹری کے لئے مطاہر خان ، فنانس سیکرٹری کے لئے زین اللہ ، پریس سیکرٹری کے لئے عمر زیب ، آفس سیکرٹری کے لئے ابرار احمد اور سپورٹس سیکرٹری کے لئے تاج ولی آفریدی کے ناموں کااعلان کر دیا گیا ہے جو کہ انتخابات کے لئے پروگریسیو گروپ کے پینل سے حصہ لینگے۔
تازہ ترین