راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میںزیرسماعت سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت جج کے کورس پر ہونے کی وجہ سے تیس نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں ضمانت کے بعد بیرون ملک فرار ہو جانے پر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیکر ان کی تمام جائیداد کی تفصیلات طلب کی تھیں۔