• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکرٹری بجلی و پانی شاہد رفیع کیخلاف ریفرنس ،دو گواہوں پر جرح کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق سیکرٹری وزارت بجلی و پانی شاہد رفیع کے خلاف ریفرنس میں 2گواہوں پرجرح جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ جمعرات کو سماعت کے دوران 2 گواہ عبدالرشید اور سلیمان اقبال عدالت میں پیش ہوئے جہاں پر وکیل صفائی نے گواہ پرجرح کی ، عدالت نے مزید سماعت12 دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ وکیل صفائی آئندہ سماعت پر بھی جرح جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین