• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلیامیں جنگلاتی آگ سے 6 ریاستیں متاثر

آسٹریلیامیں جنگلاتی آگ سے 6 ریاستیں متاثر 


کینبرا(جنگ نیوز)آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ 6ریاستوں کو متاثر کرنے کے بعد اب جزیرے تسمانیہ تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ نے ملک کے مشرقی ساحل پر واقع نیو ساوتھ ویلز اور کوئینز لینڈ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ ان علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں اور اب تک چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ آگ سڈنی کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دھوئیں کی وجہ سے محکمہ صحت نے بچوں کو صرف ایمرجنسی کی صورت میں باہر کھلی فضا میں نکالنے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین