• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانو منڈل کی وائرل تصویر جعلی ہے، میک اپ آرٹسٹ

بھارت کے ریلوے اسٹیشن پر گانا گا کر مسافروں کا دل بہلانے والی رانو منڈل کی میک اپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر رانو کی وائرل ہونے والی میک اپ والی فوٹو جعلی ہے۔

یہ بھی دیکھئے:لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت غیر تسلی بخش


مغربی بنگال کے رانا گھاٹ کے ریلوے اسٹیشن پر گانا گا کر مشہور ہونے والی رانو منڈل لتا منگیشکر جیسی سُریلی گلوکاری کے بعد  گزشتہ دِنوں سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے عجیب و غریب میک اپ کی وجہ سے مقبول ہورہی تھیں، وہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذاق و مزاح کا نشانہ بھی بن رہی تھیں، مگر اب اُن کی میک اپ آرٹسٹ نے رانو کی میک اپ فوٹو کوجعلی  قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے : رانو مونڈل کی بھاری میک اپ میں تصویر مذاق کا نشانہ بن گئی

دو روز قبل رانو منڈل کی میک اپ آرٹسٹ سندھیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کی وائرل ہونے والی فوٹو کے ساتھ رانو کی اصلی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’جیسا کہ آپ سب دیکھ سکتے ہو کہ ہمارے کام میں اور اِس وائرل ہونے والی تصویر میں کتنا زیادہ فرق ہے، اصلی تصویر یہ ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو ایڈیٹ کرکے ایسا بنایا گیا ہے۔‘


میک اپ آرٹسٹ نے لکھا کہ ’ تمام لطیفے اور میمز بنانا ٹھیک ہے لیکن یہ ہمیں ہنسانے کے علاوہ بھی کسی کے جذبات اور ذات کو دُکھ پہنچاتے ہیں، ایسا کرنا اچھا عمل نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب حقیقی اور جعلی تصویر کے درمیان فرق کو سمجھیں گے۔‘

واضح رہے کہ رانو منڈل مغربی بنگال کے ریلوے اسٹیشن پر گانا ’ایک پیار کا نغمہ‘ گانے کے بعد سے مقبو ل ہوئیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کو لتا منگیشکر بھی کہاجارہا ہے، رانو منڈل نے حال ہی میں بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے ساتھ بھی گانا گایا ہے۔

تازہ ترین