آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران خان صرف سیاسی مخالفین کی نقلیں اتار رہے ہیں، شیری رحمٰن

عمران خان صرف سیاسی مخالفین کی نقلیں اتار رہے ہیں، شیری رحمٰن


پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک تباہ کردیا، اب صرف سیاسی مخالفین کی نقلیں اتار رہے ہیں۔

وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں شیری رحمٰن نے کہا کہ لوگوں کے چولہے نہیں جل رہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سوچ سمجھ کر بات کیا کریں، ہر جملہ ان کی بات کی نفی کرتا ہے، عمران خان اب بھی خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں۔

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ بارش زیادہ ہو تو پانی کا زیادہ ہونا قدرت کا اصول ہے، حکومت ٹماٹر، آٹا اور دوائیں مہنگی کر کے عوام کا پیسہ لوٹ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید