• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کو پورے پنجاب میں آپریشن کی اجازت دیجائے،چوہدری شجاعت

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے سانحہ گلشن پارک لاہور کے زخمیوں کی عیادت کے دوران دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پیشگی اطلاع کے باوجود پبلک مقامات پر دھماکے روکنے پر کوئی توجہ نہیں دی لیکن جنگلہ بس کا روٹ کم کر دیا تھا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت جنوبی پنجاب میں ہی نہیں پورے پنجاب میں آپریشن ہونا چاہئے۔ وہ مسلم لیگی رہنمائوں کے ہمراہ یہاں شیخ زید ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی فرداً فرداً عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں وفاق، فوج اور صوبوں کو جو ذمہ داریاں سونپی گئیں پنجاب میں ان میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین