• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف دور میں باکسنگ اکیڈمی کیلئےجگہ ملی تھی، عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے،  کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کے لیے  کچھ کرناچاہتا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف حکومت نے انھیں اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی کیلئےجگہ دی تھی، جبکہ ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ لاہور اور کراچی میں بھی اکیڈمی کیلئےجگہ دی جائےگی۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ کھیلوں کو کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے، میں اپنا عالمی تجربہ استعمال کرتے ہوئےکھیلوں میں بہتری لاسکتا ہوں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ میں کچھ کرنا چاہتا ہوں، مگر میرے پاس اختیار نہیں۔ بطور وزیراعظم عمران خان پر دیگر ذمہ داریاں بھی ہیں۔ اس لیے کھیلوں کےفروغ کے لئے ان پر دباؤ ڈالنا مناسب نہیں۔ جو بھی ملک کا وزیر کھیل ہو، اس کھیلوں کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔

تازہ ترین