• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے کی کتنے ہزار ایکڑ زمین پر تجاوزات ہیں؟


وزارت ریلوےکے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ محکمے کی 5ہزار 313 ایکڑ اراضی پر تجاوزات قائم ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر رمیشن لال کی زیر صدارت ہوا ۔

اجلاس میں ریلوے حکام نے بتایا کہ 5ہزار 313 ایکڑ اراضی میں سے کراچی ڈویژن میں 964 ایکڑ اراضی پر تجاوزات قائم ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی میں 237 ایکڑ پر رہائشی اور 692 ایکڑ پر زرعی تجاوزات قائم ہیں ۔

سکھر ڈویژن میں ریلوے کی 1927 ایکڑ اراضی پر تجاوزات قائم ہیں جبکہ ملتان ڈویژن میں 200 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے ۔

ریلوے حکام نے اجلاس میں بتایا کہ جنوری سے اکتوبر 2019ء کے دوران 10 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے ۔

ریلوے اراضی پر تجاوزات کے 152 مقدمات سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور سول کورٹس میں زیر سماعت ہیں ،جن میں سے 20 پر حکم امتناع دیا جاچکا ہے ۔

ریلوے حکام نے کہا کہ ریلوے کے پاس اینٹی انکروچمنٹ سیل نہیں ہے تجاوزات کیسے ہٹائیں،ا سٹاف کڑچھے، بیلچے لیکر تجاوزات ہٹا رہا ہوتا ہے ۔

تازہ ترین