ملتان،ڈیرہ غازی خان (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ ) امیرجماعت اسلامی پاکستان وسینیٹر سراج الحق نےکہا ہےکہ اسلام آباد کے سنگ مرمر کے قبرستان میں بیٹھے حکمران اپنے ہی سحر میں مبتلا ہیں۔حکومت پولیو زدہ ہے، عمران خان وزرارت عظمیٰ کی کرسی پرنہیں کنٹینر پرکھڑے ہیں، کشمیر کو بھول گئے ہیں، جنوبی پنجاب جل رہا ہے، پیپلز پارٹی ن لیگ،تحریک انصاف کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ،پی ٹی آئی حکومت نے پندرہ مہینوں میں ایک سو پندرہ یوٹرن لئے،قبل از وقت الیکشن کے امکان کو رد نہیں کیاجاسکتا،ملتان میں ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کی رہائش گاہ پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ قبل ازوقت الیکشن کےامکان کو ردنہیں کیاجاسکتا ،ڈیرہ غازی خان میں آزادی کشمیر مارچ سے خطاب کر تے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پندرہ مہینوں میں ایک سو پندرہ یوٹرن لئے ہیں اور اگر موجودہ حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیاتو انکا مستقبل بھی کوٹ لکھپت اوراڈیالہ جیل ہوگی،کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا ہی نہیں پوری امت کی بقاکامسئلہ ہے،عمران خان کشمیر کو بھول گئے اور ہماری حکومت بھی سوگئی ہے۔