جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی سےاسلام آباد منتقلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور نے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
کاز لسٹ کے مطابق درخواست پر سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔