• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اسکریبل: 13سالہ عماد علی کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم

ورلڈ اسکریبل: 13سالہ عماد علی کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم


ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں دھوم مچانے والے پاکستان کے 13سالہ عماد علی کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا، عماد علی عالمی چیمپئن شپ کے کواٹر فائنل تک پہنچنے والے سب سے کم عمر اور پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں ان دنوں عالمی اسکریبل چیمپئن شپ جاری ہے جہاں پاکستان کے 13سالہ عماد علی نے اپنی کامیابیوں سے دھوم مچا دی تھی۔

ورلڈ اسکریبل: 13سالہ عماد علی کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم
ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے 13سالہ عماد علی

انہوں نے دو سابق اور دو ٹاپ رینک کھلاڑیوں کو مات دیکر کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، 35 میں سے 21 گیمز جیت کر سب کو حیران کردیا تھا، لیکن بدقسمتی سے کواٹر فائنل میں ان کا مقابلہ تجربہ کار دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈ سے ہوا۔

ورلڈ اسکریبل: 13سالہ عماد علی کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم
عماد علی دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈ کے ساتھ

عماد نے پہلا گیم جیت کر سب کو حیران کردیا، لیکن بیسٹ آف تھری پر مشتمل گیمز میں باقی دو گیم کیوی کھلاڑی کے نام رہے، عماد علی عالمی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں تو نہ پہنچ سکے، لیکن عالمی مقابلوں کے مین ایونٹ کے کواٹر فائنل تک پہنچ کر سب سے کم عمر اور پہلے پاکستانی کھلاڑی کا عزاز حاصل کیا۔

عماد علی تین روز قبل ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

تازہ ترین