• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی کمر درد میں اضافہ، میڈیکل بورڈ نے تفصیلی معائنہ کیا

اسلام آباد(جنگ نیوز) تین ہفتے سے پمز ہسپتال میں زیر علاج آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری نہ آ سکی، کمر درد بھی بڑھتا ہی جا رہا ہے، آج میڈیکل بورڈ نے ایک بار پھر ان کا تفصیلی معائنہ کیا، سکون آور ادویات بھی اثر نہیں کر رہیں، سابق صدر کی فزیو تھراپی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز میں زیرِ علاج سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔ 

سابق صدر نے کمر درد کے باعث رات مشکل میں گزاری، صبح میڈیکل بورڈ نے ایک بار پھر ان کا معائنہ کیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے سکون آور ادویات بھی اب اثر نہیں کر رہیں جبکہ سابق صدر کی فزیو تھراپی بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

تازہ ترین