• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورگلبرگ میں لڑکی کا قاتل اسکا بہنوئی نکلا

لاہورگلبرگ میں لڑکی کا قاتل اسکا بہنوئی نکلا


لاہور( نمائندہ جنگ) گلبرگ کے علاقہ میں 24سالہ حرا نامی لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا،حراکو قتل کرنے والا اس کا بہنوئی ایمن آبادکارہائشی احسن نکلا جسےگرفتارکرلیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم احسن مقتولہ حرا کو پسند کر تا تھا جبکہ حرا کی رواں ہفتے شادی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔ احسن نے وقوعہ کی شام حرا کوفون کرکے گھر کے پاس قریبی پارک میں بلایا۔دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اورملزم نے پہلے سے تیار منصوبے کے تحت مقتولہ کو سیدھےفائرمارکر قتل کر دیا۔ملزم احسن نے مقتولہ حرا کوچار فائر مارے جن کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔حرا کو قتل کرنے کے بعد واپس ایمن آباد فرار ہو گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ حراگجر فیملی سے تعلق رکھتی تھی اس کا رشتہ گجر فیملی میں ہی طے ہوا تھا ، وہ مزید پڑھنا چاہتی تھی لیکن اس کی ایف اے کے بعد تعلیم ختم کروا کر اس کا رشتہ کر دیا گیا،مقتولہ کی چار بہنیں شادی شدہ تھیں۔ احسن دوسرے نمبر کی بہن کا شوہر ہے۔گزشتہ روز پولیس نے والد سمیت تمام رشتے داروں کو شامل تفتیش کیا جس میں مقتولہ کی چاروں بہنوئی احسن،علی ریاض،اشرف،کاشف،ماموں بشیر،چچا غلام حیدر شامل تھے، پولیس نے رات گئے تک تفتیش کی اور بعدازاں پولیس نے میڈیا کو کنفرم کر دیا کہ اصل ملزم احسن ہے جس کی میڈیا کو تصویر بھی جاری کر دی گئی۔ملزم کے چچا غلام حیدر نے’ جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین نہیں آرہا کہ احسن قتل کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایف آئی آر کا گواہ ہوں لیکن میں نے بھی وقوعہ نہیں دیکھا ،میرا بیٹا علی ریاض بھی مقتولہ کا بہنوئی ہے ،ہمیں احسن سے یہ امید نہیں تھی اور ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ یہ قتل اس نے کیا ہے۔

تازہ ترین