کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) تربت پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ایک اشتہاری سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ایس ایس پی تربت میر حسین لہڑی نے بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب اشتہاری اعظم کو شیخانی بازار سے گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی اور ایک ہزار 28گرام چرس ٗ سنگائی سر سے محمدی کو گرفتار کر کے نائن ایم ایم ٗ چہسر میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نسیم احمد کو گرفتار کر کے بارہ سو 20گرام چرس آبسر سےایاز سے 260گرام چرس جبکہ صلالہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے عامر کو گرفتار کر کے 215گرام چرس قبضے میں لے لی ۔