• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ ہرا دیا

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ اننگ اور 5 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلا ف پہلی اننگز میں 240 اور دوسری اننگز میں 335 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں بابر اعظم نے 104 رنز بنائے مگر ان کی سنچری بھی پاکستان کو اننگ کی شکست سے نہ بچا سکی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ ہرا دیا


بابر اعظم کے علاوہ ددوسری اننگ میں محمد رضوان نے 95 ، یاسر شاہ اور شان مسعود نے 42 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق اور افتخار احمد ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ میں جوش ہیزل وُڈ نے 4، مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تازہ ترین