• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

روزانہ ان پھلوں کے استعمال سے وزن گھٹائیں

جب ہم صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ایسے میں پھل ہمارے لیے بہترین انتخاب ہوتے ہیں، اور آخر یہ انتخاب کیوں نہ ہو؟ اس میں مختلف معدنیات، ویٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر درست پھل کھانے سے نہ صرف آپ صحت مند رہتے ہیں بلکہ یہ آپ کے وزن کو بھی برقرار رکھتے ہیں؟ جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا۔

جب آپ درست پھل روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنا لیتے ہیں تو اس کی مدد سے آپ میں اضافی چربی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے، تاہم ہم بھی یہاں ایسے ہی چند پھلوں کا تذکرہ کر رہے ہیں۔


بلیو بیری


برٹش میڈیکل جنرل کی جانب سے ایک لاکھ مردوں اور خواتین پر تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بلیو بیریز میں اینٹی آکسیڈینٹس، انتھکسانینز اور فلیونائیڈ پولیمرز ہوتے ہیں جو وزن کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔

ایک کپ بلیو بیری میں 10 ملی گرام تک انتھکسانینز موجود ہوتے ہیں۔ یہ بھرے ہوئے پھلوں میں سے ایک ہوتے ہیں، آپ ان کا ایک کپ روزانہ اپنی غذا میں شامل کرکے اپنی صحت اور وزن کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔


سیب


سیب ایک ایسا پھل ہے جو فلیونائیڈ پولیمرز اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے وزن میں کمی کرنے والا بہترین پھل بناتے ہیں۔

روزانہ سیب کھانے سے نہ صرف فائبر حاصل ہوتا ہے بلکہ اس سے اینٹی آکسیڈنٹس حاصل ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر کو بہتر انداز میں کنٹرول کرتے ہیں۔

بلڈ شوگر کنٹرول میں رہنے کی وجہ سے کھانے پینے کی خواہش کو اعتدال میں رکھتی ہے جس کی وجہ سے انسانی ذیابیطس جیسی بیماری سے بھی محفوظ رہتا ہے۔


ناشپاتی


بریٹش میڈیکل جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق میں ناشپاتی انسانی جسم کو وزن بڑھانے سے روکتے ہیں، کیونکہ ان میں بھی فلیونائیڈ پولیمرز ہوتے ہیں۔

تقریباً ہر 138 ملی گرام اضافی فلیونائیڈ پولیمرز کی وجہ سے وزن بڑھنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اسی وجہ سے ایسے پھل جو فلیونائیڈ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں وہ ہر طرح کی صحت والے افراد کے لیے مفید ہوتے ہیں۔


اسٹرابیریز


بلیوبیریز کی طرح اسٹرابیریز میں بھی انتھکسانینز کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو انسانی جسم کو وزن بڑھانے سے روکتی ہے۔

عام طور پر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ پھل میٹھے ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، لیکن ناشپاتی، بیریز اور سیب جیسے پھل نہ صرف کم میٹھے ہوتے ہیں بلکہ ان میں فلیونائیڈ کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔

اسی وجہ سے ہی ان پھلوں کو وزن کو اعتدال میں رکھنے بہترین سبب سمجھا جاتا ہے۔


مرچیں


جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا ہے، مرچیں بھی پھل ہیں جنہیں ہم روز مرہ استعمال کرتے ہیں جو وزن کو بڑھنے سے روکتی ہیں۔

ان میں موجود سخت جلن پیدا کرنے والا قلوی مادہ جو وائٹ سیل کو توانائی خرچ کرنے والے براؤن فیٹ میں تبدیل کر دیتا ہے۔

اس بات کا انکشاف چوہوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں ہوا تھا۔ 


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اس حوالے سے بہتر مشورے کے لیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین
تازہ ترین