• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر کینیڈین شہری کو بلا امتیاز آزادی حاصل ہے، جسٹن ٹروڈو

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا کے شہری کو بلا امتیاز آزادی اور کسی بھی پُرتشدد خطرے کے بغیر رہنے کا حق حاصل ہے۔

ٹورنٹو میں سکھ برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین پولیس نے ہردیپ سنگھ کے قتل کیس میں گرفتاریاں کی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ قتل کیس میں کینیڈا کی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، کینیڈا میں قانون کی بالادستی، آزاد اور مضبوط انصاف کا نظام ہے۔

وزیراعظم ٹروڈو نے کہا کہ موجودہ حالات میں کئی کینیڈین خصوصاً سکھ کمیونٹی بےسکون اور خوفزدہ ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہر کینیڈین شہری کو بلا امتیاز آزادی اور کسی بھی پُرتشدد خطرے کے بغیر رہنے کا حق رکھتا ہے، ہم اپنے جمہوری اصولوں اور نظام عدل کے ساتھ اپنی وابستگی پر کاربند رہیں گے۔

ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں جمعہ کو گرفتار 3 افراد پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں قتل کر دیا گیا تھا۔ 

برطانوی میڈیا بتایا کہ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں پر کینیڈین پولیس سے معلومات ملنے کے منتظر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید