• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی اے سی کیلئے فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، شیخ وقاص اکرم


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ابھی تک کسی نے شیر افضل مروت کا نام مسترد نہیں کیا ہے اور انہیں ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ ان کا نام چیئرمین پی اے سی کیلئے آیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی لیڈر ہیں اگر وہ حکم کریں گے تو عہدہ سنبھال لیں گے، بانی پی ٹی آئی کا جو حکم ہوگا اس کے لیے تیار ہوں گے، بانی پی ٹی آئی جو کہیں گے اس سے آگے پیچھے کون ہو سکتا ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت کو کسی نے مسترد نہیں کیا، وہ ہمارے بھائی ہیں، شیرافضل مروت پارٹی کے اسٹار ہیں، میں کسی تنازع میں خود یا پارٹی کو نہیں ڈالنا چاہتا۔

 وقاص اکرم نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کریں گے وہ میرے اور شیر افضل مروت کے لیے قابل احترام ہوگا، سیاسی کمیٹی میں جو ووٹنگ ہوئی اس کے بارے میں علم نہیں۔

قومی خبریں سے مزید