• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیمپئن باکسر کو ہرا کرمحمد وسیم وطن پہنچ گئے

سابق چیمپئن باکسر کو ہرا کرمحمد وسیم وطن پہنچ گئے 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم میکسیکن باکسر گانیگان لوپیز کو شکست دینے کے بعد اتوار کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والی فائٹ میں تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے سابق چیمپئن لوپیز کو شکست دیکر فتح اپنے نام کی تھی۔ محمد وسیم کا اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑی فائٹ تھی جسے جیت کر بہت خوشی ہوئی اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔ محمد وسیم نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ پاکستان میں بہت جلد باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان بھی کیا۔

تازہ ترین