اسلام آباد (این این آئی)جعلی بنک اکائونٹس کیس کراچی سے اسلام آباد منتقلی معاملہ پر سپریم کورٹ میں سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست پر سماعت (کل) سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا ۔آصف زرداری اورفریال تالپور نے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔