• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی جیل میں خاتون وارڈان کے قتل کی انکوائری مکمل

بلوچستان کی گڈانی جیل میں غیر ملکی خواتین قیدیوں کے ہاتھوں خاتون وارڈن کے قتل کی محکمانہ انکوائری مکمل کرلی گئی ،انکوائری میں جیل وارڈن کی ہلاکت کو حادثاتی واقعہ اور قتل کی گئی وارڈان کو شہید قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ جیل کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کی گڈانی جیل میں روان سال 8 اکتوبرکو چیچنیا سے تعلق رکھنے والی تین خواتین نے جیل کی 23 سالہ خاتون وارڈن  کو رات کو سوتے میں ڈنڈے کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: جیل وارڈن کاقتل، قیدی خواتین کیخلاف مقدمہ درج

محکمہ جیل خانہ جات نے واقعہ کی محکمانہ انکوائری ڈی آئی جی جیل عبدالرزاق شاہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی سے کرائی۔

انکوائری کمیٹی نے واقعہ کی محکمانہ انکوائری مکمل کرکے رپورٹ آئی جی جیل خانہ جات اور محکمہ داخلہ میں جمع کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گڈانی جیل میں خاتون اہلکار کا قتل

رپورٹ میں جیل وارڈن کی ہلاکت کو حادثاتی واقعہ قرار دیا گیا ہے، انکوائری کمیٹی نے گڈانی جیل کے سات اہلکاروں کے خلاف غفلت برتنے پر کارروائی اور قتل کی گئی جیل وارڈان کو شہید قرار دینے بھی سفارش کی ہے۔

تازہ ترین