• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان: کوچ اور ٹرک میں تصادم، 9 مسافر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر کوچ اور ٹرک کے تصادم میں9 مسافر جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تحصیل پروآ کی حدود میں علاقہ کہیری کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں 9مسافر جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پروآ تحصیل اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم کے مطابق حادثے کے 15 زخمی ڈی ایچ کیو، سی ایم ایچ اور ٹی ایچ کیو پروآ میں زیرعلاج ہیں۔

تازہ ترین