• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد رضا میر نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) احد رضامیر نے یہ تصویر انسٹاگرام پر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر گزشتہ دنوں اپنی بچپن کی تصویر پوسٹ کی تھی۔اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یقین کے سفر سے کیرئیر کے سفر کو شروع کرنے والے اداکار اس وقت پاکستان میں کتنے مشہور ہیں۔ان کے 2ڈرامے اس وقت نشر ہورہے ہیں اور دونوں ہی لوگوں میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔رواں سال انہوں نے اداکارہ سجل علی سے منگنی بھی کی جس کے بارے میں باتیں تو پہلے سے سامنے آرہی تھیں مگر دونوں نے منگنی تک اس حوالے سے تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا تھا۔گزشتہ سال احد رضا میر نے اسکرین پر سجل علی کے ساتھ اپنی کیمسٹری اور جوڑی سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہیں حقیقی زندگی میں بھی سجل علی بہت پسند ہے۔اداکار کے مطابق سجل علی بھی انہیں خوب جانتی ہے، جس وجہ سے ان دونوں کے درمیان اچھے روابط ہیں اور انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس پر احد رضا میر کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، میرا خیال ہے سجل بہت الگ قسم کی لڑکی ہے، ہم دونوں ایک ہی انداز سے کام کرتے ہیں، میں جب سجل کے ساتھ سیٹ پر موجود ہوتا ہوں، تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں کسی دوست کے ساتھ ہوں، سجل میں اپنے کام کو لے کر ایک جنون ہے۔

تازہ ترین