• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹیلر سوئفٹ نے ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا 


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز امریکی ریاست لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے امریکن میوزک ایوارڈر میں نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سال کی بہترین گلوکارہ کا ’امریکن میوزک ایوارڈ‘ جیت لیا ہے۔ اس طرح انھوں نے مائیکل جیکسن کا سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔اس سے قبل یہ اعزاز 24 ایوارڈز کے ساتھ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو حاصل تھا۔لاس اینجلس کے مائیکرو سافٹ تھیٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میں شائقین سے خطاب کرتے ہوئے 29 سالہ ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے سب سے اہم آپ شائقین کے ساتھ بنائی گئی یادیں ہیں جو برسوں پر محیط ہیں۔‘ٹیلر سوئفٹ نے سال کی بہترین فنکار کے ایوارڈ کے ساتھ چار دوسرے ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔ گزشتہ 10 برسوں کے دوران ان کے پانچ البمز بل بورڈ کے 200 بہترین البمز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہ چکے ہیں۔گذشتہ ہفتے ٹیلر سوئفٹ کو اس دہائی کی اعزازی آرٹسٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ تقریب کے منتظمین کے مطابق اس طرح انھیں دیے جانے والے میوزک ایوارڈز کی کل تعداد 29 ہو گئی ہے۔29ایوارڈز کے ساتھ ٹیلر نے باآسانی مائیکل جیکسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین