• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کیخلاف تیاری اچھی ہے، عالیہ ریاض

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف تیاری کافی اچھی ہے ، اچھے نتائج دیں گے ۔ میرا فوکس میرے رول پر ہوتا ہے۔ انگلینڈ کو پہلے بھی ہراچکے، دوبارہ بھی ہراسکتے ہیں ۔ انگلش بولرز کی پیس سے نبرد آزما ہونے کیلئے لڑکوں کی بولنگ کا سامنا کیا ۔ ثنا میر سینئر کھلاڑی ہیں، ان کی کمی محسوس ہوگی۔ میرا عزم ہے کہ میرا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہو ۔ پاور ہٹنگ کے شعبے پر نیٹس میں کام ہورہا ہے۔ ہیڈ کوچ اقبال امام بہت محنت کررہے ہیں۔ اس سے قبل مارک کولز بھی ہمیں بہت ساری اچھی باتیں سکھا چکے ہیں۔

تازہ ترین