اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی احتساب بیوروراولپنڈی نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طلب کرلیا، قائم علی شاہ کو 4 دسمبر کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کوروشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے ان پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پھرطلب کر لیا،ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کو 4 دسمبر کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کوروشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔