• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کے بھائی کےمنصوبوں کا ازسرنو آڈٹ کیا جائے،وائس چیئرمین کا ڈی جی پی ایچ اےکو مراسلہ

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ادارے کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کے18۔2008 کے منصوبوں کا ازسرنو آڈٹ کرنے کیلئے مرسلہ لکھ دیا گیا ٹھیکوں کی پیمنٹ روکے جانے کی بھی استدعا کی گئی۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور نے ڈی جی پی ایچ اے کو مرسلہ لکھ دیا تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے پی ایچ اے میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بھائی کی پی ایچ اے میں مالی بدعنوانیوں کا معاملہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائس چیئرمین کا مصطفی کمال کو ادائیگیاں روکنے کے لیے ڈی جی پی ایچ اے کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔
تازہ ترین