ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان تعلیمی رینکنگ میں پانچویں نمبر سے 18ویں نمبر پر پہنچ گیا ، اے ای او ایجوکیشن سے لیکر سینئر افسران تک کے دفاتر سیاست کا گڑھ بن گئے ،پنجاب ٹیچرز یونین نے ملتان کی تعلیمی بیوروکریسی کی کارکردگی کا وائٹ پیپر جاری کرے گی،یہ باتپنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے اپنےبیان میں کہی،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ملتان کا تعلیمی رینکنگ میں پانچویں نمبر سے 18ویں نمبر پرآنا کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کے لئے لمحہ فکریہ ہے، اے ای او ز، ایم ایز سے لیکر اعلیٰ تعلیمی افسران کے دفاتر سیاست کا گڑھ بن چکے ہیں،اگر ملتان کی تعلیمی انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پنجاب ٹیچرز یونین ضلع کی تعلیمی کارکردگی بارےوائٹ پیپر جاری کرےگی ۔