ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی سب ریجن ملتان میں پلاٹ ٹرانسفر کے اختیارات ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ کمیٹی کو منتقل کر دیئے گئے، ذرائع کے مطابق پھاٹا ملتان ریجن کی حدود میں پلاٹ ٹرانسفرکے اختیارات تبدیل کر دیئے گئے ہیں ، پلاٹ ٹرانسفر کے اختیارات ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ کمیٹی کو منتقل کئے گئے ہیں جس میں مختلف اداروں کے افسران شامل ہوں گے ۔