• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا بھائی میرا حقیقی ہیرو ہے، مہوش حیات

معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اپنے بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی میرا حقیقی ہیرو ہے۔

گزشتہ روز معروف اداکار و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بھائی دانش حیات کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے بھائی کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔


مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں مسکراتی ہوں کیونکہ تم میرے بھائی ہو، تم ہی میرے حقیقی ہیرو ہو، میں جب جذباتی ہوتی ہوں تو تم سمجھداری سے کام لیتے ہو، میری زندگی کے دکھ درد میں میرا ساتھ دینے کے لئے تمہارا شکریہ ۔‘

یہ بھی دیکھئے: مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھا دیا


اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اس میں نصف محنت تمہاری ہے، تم میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے رہے اور میرا ساتھ دیتے رہے۔ میں خوش نصیب ہوں کہ میری زندگی میں تم ہو، تم ہی میرے دوست اور ساتھی ہو۔

اداکارہ نے اپنے بھائی کی مزید تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ تم  اپنی چھوٹی بہن  کے شدید محافظ ہو، تمہاری ذہانت،  مہارت،حیرت انگیز مزاح اور ہنر مجھے حیران کردیتا ہے۔‘

اُنہوں نے آخر میں اپنے بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لمبی عمر کے لئے دعا بھی کی۔

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ کو کچھ ہیش ٹیگ بھی دیے SiblingLove, BestBrotherInTheWorld, MashaAllah, DanishHayat, MehwishHayat۔

مہوش حیات کی اِس پوسٹ پر اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے بھی دانش حیات کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اداکار اظفر رحمٰن نے کمنٹ کیا کہ دانش سالگرہ مبارک ہو، جیو میرے لعل۔‘


تازہ ترین