پشاور( نیوز ڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے گیارہ کے وی شیخان فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا ، ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس کالج ٹاؤن سب ڈویژن کوہاٹ کی ٹیموں نے کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران درجنوں کنڈوں کو ہٹایا گیا،جبکہ 3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔