• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے فوجیں نکال رہے ہیں، طالبان سے معاملات طے پاجائیں گے، صدر ٹرمپ

 واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے اپنی فوجیں نکال رہا ہے، انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ طالبان سے معاملات طےہوجائیں گے، اپنے ایک انٹرویو میں ان کاکہنا تھا کہ امریکی حکومت کو امید ہے کہ قطر میں بات چیت کا آئندہ دور سودمند ثابت ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بارے میں کافی پُرامیدہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امید ظاہر کی ہے افغانستان میں قیام امن کی کوششیں رنگ لائیں گی اور طالبان کے ساتھ معاملات طے ہوجائیں گے۔ پیر کے روز امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سےاپنی فوجیں نکال رہا ہے اور طالبان کےساتھ کسی سمجھوتے پر پہنچنے کی کوشش بھی کررہا ہے۔
تازہ ترین