لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اپنی عدلیہ سے لڑ کر اور قوم کو چور چور کہنے سے حالات نہیں بدلیں گے۔ موجودہ حکمران بھی چند دن بعد کہہ رہے ہوں گے ہمیں کیوں نکالا۔ اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کیپٹل یوتھ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب حکومت نہیں چل رہی تو قبل از وقت الیکشن میں کوئی مضائقہ نہیں ۔حکومت اپنے لیے خود ہی قبر کھود رہی ہے ۔ حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات کا شور آسمان پرسنائی دے رہا ہے۔ حکمرانوں نے کشمیر کاز کے ساتھ بے وفائی کی۔ تحریک انصاف کی حکومت بے مقصد اور بے منزل ہے ۔