• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارڈ بوائے کی معذور مریضہ سے زیادتی کی کوشش

وارڈ بوائے کی معذور مریضہ سے زیادتی کی کوشش



کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی اسپتال میں معذور خاتون مریضہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے وارڈ بوائے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 2 میں واقع نجی اسپتال میں مبینہ طور پرمعذور خاتون سے زیادتی کے الزام میں وارڈبوائے گلشن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر ارشد کے مطابق وہ اپنی بیگم کو گزشتہ روز طبیعت بگڑ جانے پر گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال لے کر گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے مریضہ کو آئی سی یو میں داخل کرکے اہل خانہ کو یہ کہہ کر گھر بھیج دیا کہ مریضہ کا خیال اسپتال انتظامیہ خود رکھے گی۔

وارڈ بوائے کی معذور مریضہ سے زیادتی کی کوشش
متاثرہ خاتون کے بھائی کی جانب سےدرج کرائی گئی ایف آئی آر

متاثرہ خاتون کے شوہر ارشد نے بتایا کہ جب وہ صبح اسپتال آیا تو بیگم رو رہی تھیں پوچھنے پر خاتون نے بتایا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔

متاثرہ خاتون کے بھائی کی جانب سے ملزم کے خلاف گلشن اقبال تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے اسپتال کی حاصل کی جانیوالی فوٹیجزمیں ملزم وارڈ بوائے کو دروازہ بند کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈ بوائے نے اعتراف کرلیا ہے۔

تازہ ترین