• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی کے آتے ہی خشک میوہ جات چلغوزہ، پستہ، کاجو، بادام، انجیر اور کشمش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔

کوئٹہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 20 سے 75 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اعلیٰ کوالٹی چلغوزے میں ایک سال میں تقریباً 3 ہزار روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چلغوزے کی فی کلو قیمت 5 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ کاجو کی فی کلو قیمت ایک ہزار 600 سے بڑھ کر ایک ہزار 800 ہوگئی۔

پستہ کی فی کلو قیمت ایک ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار800 فی کلو جبکہ بادام کی فی کلو قیمت ایک ہزار 200 سے بڑھ کر ایک ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اخروٹ، کشمش فی کلو 600 سےبڑھ کر 800 روپے جبکہ انجیر میں 400 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ز یادہ ترخشک میوہ جات افغانستان اورایران سے درآمد ہوتے ہیں، ہمسایہ ممالک میں خشک میوے کی قیمت میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھی ہیں۔

خشک میوہ جات کا کاروبار کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کے سبب خشک میوے کی مانگ میں کمی آئی ہے۔

تازہ ترین