اسلام آباد(جنگ نیوز، مانیٹرنگ سیل) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس میں وزیر فروغ نسیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کی حیثیت سے عدالت میں موجود تھے۔
اس موقع پر چیف جسٹس کا ان سے مکالمہ بھی ہوا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم صاحب آپ اپنا مسئلہ حل کر کے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم صاحب ایسا نہ ہو کہ آپ کے مختار نامے پر سارا دن گزر جائے اور آپکے وکالت نامے کے چکر میں نقصان فوج کا ہو، ہم سائیڈ ایشو پر دن نہیں گزار سکتے۔چیف جسٹس کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ میرا لائسنس بحال ہے۔