• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر لوٹنے کی 5 وارداتیں، راولپنڈی، اسلام آباد میں 10 چوریاں

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی میں مختلف وارداتوں کے دوران شہری چارگاڑیوں ،دو موٹرسائیکلوں اور نقدی سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سٹی کو اسد اللہ نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر دو لڑکوں نے مجھے روک لیا اور شاپر چھین کرفرارہوگئے جس میں ایک ڈبے میں کچھ دکانوں کی سیل اور دیگر رقم تھی ۔ تھانہ پیرودھائی کو محمد ممتاز نے بتایا کہ 3 مسلح ملزموں نے اسلحہ کی نوک پر مجھے، خالد محمود ، عدنان خان ، افتخار علی ، محمد ساجد ، عابد خان کو کمرے میں بند کر دیا اور لاکر سے 28 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے ۔تھانہ کینٹ کو اسامہ محمود صدیقی نے بتایاکہ 2 ملزم اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 20لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ ٹیکسلاکو آصف محمود نے بتایا کہ چورنے میرے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات، 30 ہزار روپے جبکہ محمدصدیق کے گھر سے گاڑی میں سے 10ہزارروپے،ایل سی ڈی اورمحمد ریاست کے گھر کے کنڈاکاٹ کر 300روپے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو راجہ عبدالغفار نے بتایا کہ گائے اور بچھڑی چوری ہو گئیں۔ تھانہ کہوٹہ کو راجہ حبیب اللہ نے بتایا کہ میرےبیٹے وصی اللہ کے کلاس فیلو عبدالمعیظ نے اسکی سونے کی چین چوری کر لی ۔دریں اثناء تھانہ کھنہ کے علاقے لہتراڑ روڑ پر جہا نگیرسے نقدی چین لی گئی۔ تھانہ سہالہ پولیس کو شمریز اختر نے بتایاکہ اس کے گھر سے مویشی مالیتی آٹھ لاکھ روپے چوری ہو گئے ۔تھانہ سبزی منڈی پولیس کو محمد حسنین نے بتا یا کہ عرفان نے اس سے نقدی اور موبائل چھینا جسے پکڑکے موبائل اور نقدی بر آمد کر لی گئی۔شالیمار پولیس کو فیصل نعیم نے بتایا کہ عابد الرحمان، سیف الرحمان نے غیر قانونی دکان دھوکہ دہی سے مجھے فروخت کی جو سی ڈی اے نے سیل کر دی ، اب رقم واپس نہیں کر رہے۔تھانہ سبزی منڈی پولیس کو پرویز خان نے بتایاکہ اطہر جیلانی نے گاڑی رینٹ پر لی اور خورد برد کر لی۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔
تازہ ترین