خیبر پختون خوا کے سب سے بڑے شہر پشاور کے علاقے چرگانوکلے میں نشے کے عادی شخص نے فائرنگ کر کے اپنی ماں اور بیوی کی جان لے لی۔
نشے کے عادی شخص کی فائرنگ سے اس کے والد، بیٹی اور بہن زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جاں بحق خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے بچوں کو یرغمال بنائے رکھا، تاہم پولیس نے آپریشن کیا اور بچوں کو بازیاب کرایا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔