• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں ایک اور ایرانی قونصل خانہ نذر آتش



عراق کے جنوبی شہر نجف میں مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے کو نذر آتش کر دیا۔

عراق کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے شہر نجف میں قائم ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگا دی ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں گزشتہ دو ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک تقریباً 350 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ مظاہرے موجودہ عراقی وزیراعظم عبدالمہدی کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر احتجاج کےلیے دی جانے والی ایک آن لائن کال کے نتیجے میں شروع ہوئے جو اس وقت تک بغداد اور کربلا سمیت کئی دوسرے عراقی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے نجف میں واقع ایرانی قونصل خانے پر دھاوا بولنے سے قبل ہی قونصلیٹ کا عملہ جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

دوسری جانب ایران نے عراق میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار مغرب کو قرار دیتے ہوئے مظاہرین سے مطالبہ کیا ہے کہ قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے تبدیلیوں کا مطالبہ کیا جائے۔

تازہ ترین